the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد


 امریکا نےروس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر کو اقتدار سے علیحدہ ہونا ہی پڑے گا، داعش کے خلاف جاری کارروائی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا، ماسکو کی جانب سے شامی حکومت کی حمایت سے تنازع مزید طول پکڑگیا،امریکا کا کہنا ہے کہ  کریملن کو بشار الاسد کی حمایت ترک کردینی چاہیے، داعش کے خلاف اتحادی ممالک کی کارروائیوں میں بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا،شام میں سیاسی مصالحت  کے لئے شامی صدر کو لازمی طور پر اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑے گا ، ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیری نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے شامی حکومت کی حمایت سے تنازع مزید طول پکڑے گا ، کریملن کو شامی حکومت کی حمایت ترک کر دینی چاہیے، امریکا کی طرف سے یہ سخت موقف ایسے وقت میں ظاہر کیا گیا ہے، جب روسی صدر پوٹن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ شامی حکومت کی عسکری مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد نے ایک بار کہا ہے کہ وہ عالمی دباؤ میں اکراپنے عہدے سے



مستعفی نہیں ہوں گے، روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف شامی عوام ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ جمہوری طور پر صدر منتخب ہوئے ہیں اور انتخابی عمل ہی انہیں اس عہدے سے الگ کر سکتا ہے۔ بشارالاسد نے مزید کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی عسکری مدد انتہائی اہم ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ تہران نے ابھی تک شام میں ملٹری یونٹس روانہ نہیں کیے ہیں،شامی صدر کے بقول امریکی فضائی حملے ابھی تک داعش کے پھیلاؤ کو نہیں روک سکے ہیں۔شامی صدر بشارالاسد نے مہاجرین کے بحران کا ذمہ دار یورپی یونین کو ٹھہرایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین شام میںدہشت گردوں کا ساتھ نہ دیتی تو یہ مسئلہ ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ان کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسد کے بقول وہ شام میں تمام حکومت مخالف گروپوں کو دہشت گردوں کے طور پر دیکھتے ہیں،  مہاجرین کے معاملے پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یورپ میں مزید تارکین وطن کی آمد متوقع ہے۔ -
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.